: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 10 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اگر اپنی اہمیت برقرار رکھنا ہے تو اسے صنعتوں، صنعتی شعبے میں داخل ہونے والے بہادر نوجوانوں اور صنعت کاروں کی مدد کے لیے ایک مستقل طریقہ کار بنانا چاہیے۔
مسٹر شاہ نے آج یہاں چیمبر کے سالانہ کاروباری پرو گرام کے افتتاحی اجلاس سے ویڈیو کا نفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر
اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززین موجود تھے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ چیمبر نے گجرات کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ چیمبر نے نوجوانوں میں دنیا کے کسی بھی کونے میں کاروبار کرنے کا جوش ، ہمت اور انٹر پرائز پیدا کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے مسلسل 75 سال روایت کو آگے بڑھایا، حکومت کے ساتھ بات چیت کی، عوامی مفادات کا خیال رکھا اور قدرتی آفات کے دوران عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا۔