جاپان/9مارچ(ایجنسی)"گنِس ورلڈ ريکارڈز" نے آج بروز ہفتہ ايک جاپانی خاتون کو دنيا کی سب سے عمر رسيدہ انسان ہونے کا سرٹيفيکيٹ جاری کيا ہے۔ گنِس ورلڈ ريکارڈز نے تصديق کی ہے کہ Kane Tanaka کانا ٹناکا کی عمر 116 برس اور چھياسٹھ دن ہے۔ انہيں يہ سرٹيفيکيٹ Fukuoka فُوکُواوکا شہر کے ايک نرسنگ ہوم ميں ديا گيا، جہاں وہ رہائش پذير ہيں۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور شہر کے ميئر بھی موجود تھے۔ ٹناکا آج بھی رياضی اور اوتھيلو نامی بورڈ گيم کھيلنے کا شوق رکھتی ہيں۔
overflow-wrap: break-word; box-sizing: border-box; margin: 0px auto; padding: 0px; border: 0px; outline: 0px; font-size: 16px; vertical-align: top; background: rgb(255, 255, 255); max-width: 100%; display: block; color: rgb(51, 51, 51); font-family: opensans-regular, "Helvetica Neue", Helvetica, Arial, sans-serif; text-align: start; height: auto !important;">