گوئٹے مالا سٹی/6جون(ایجنسی) وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے آتش فشاں فوئیگو کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔ ہنگامی آفتوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے والے حکومتی ادارے کے سربراہ نے لاپتہ افراد کی تعداد 192 بتائی ہے۔ لاوے سے تباہ
ہونے والے دیہات میں سے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تلاش جاری ہے۔ اس آتش فشاں سے لاوا منگل کو ایک مرتبہ پھر نکلنا شروع ہو گیا ہے۔ آتش فشاں کے قرب و جوار کی سات بستیوں کو خالی بھی کرا لیا گیا ہے۔ قریبی شہرایسکوئنٹلا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد سے افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔