نئی دہلی ، 7 اپریل ( یواین آئی ) سپریم کورٹ نے ملک میں ، ون نیشن ون ٹیکس‘ کے تصور کے تحت شروع کیا گیا ٹیکس نظام ’ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس‘ (جی ایس ٹی) کو لاگو کرنے کے طریقوں پر ناراضگی اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام اپنے مقصد سے بھٹک گیا ہے ۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بینچ نے کہا کہ
پارلیمنٹ کی منشا تھی کہ جی ایس ٹی شہریوں کے لئے آسان ٹیکس نظام ہو ، لیکن جس طرح سے ا س کو پورے ملک میں نافذ کیا جارہا ہے ، اس سے اس کا مقصد فوت ہو رہا ہے ۔
ہماچل پردیش جی ایس ٹی کی ایک شق کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ٹیکس افسر ہر تاجر کو دھوکے باز نہیں کہہ سکتا۔