نئی دہلی، 28 ستمبر (ایجنسی) تباہی سے متاثرریاستوں کی معاشی مدد کے لئے اضافی ٹیکس لگانے کے امکانات اور طور طریقوں پر غوروفکر کے لئے گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) کمیٹی نے آج ایک سات رکنی وزرا کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج شام کمیٹی کی
تشکیل کو منظوری دی۔ بہار کے وزیر خزانہ سشیل مودی کو کمیٹی کا انچارج بنایا گیا ہے۔
کمیٹی کے دیگر ممبران میں آسام کے وزیر خزانہ ہیمنت وشواس، کیرلہ کے وزیر خزانہ ٹی ایم تھامس، مہاراشٹر کے وزیرخزانہ سدھیر کمار منگاتیور، اڈیشہ کے وزیر خزانہ سشی بھوشن بہرا، پنجاب کے وزیر خزانہ منپریت سنگھ بادل اور اتراکھنڈ کے وزیرخزانہ پرکاش پنت ہیں۔