the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی، 24دسمبر (یو این آئی) حکومت نے سات ریاستوں میں زمینی پانی کے انتظام اور پانی کے کفایتی استعمال کے ایک پروگرام ’اٹل جل‘ شروع کرنے کو آج منظوری دی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس پروگرام کو منظوری دی گئی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس پروگرام کے لئے حکومت 6000کروڑ ورپے دے گی اور 6000کروڑ روپے عالمی بینک سے آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش،



اترپردیش، مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، راجستھان اور ہریانہ کے 8350گاووں میں لوگوں اور کسانوں کو ساتھ لیکر ان کے تعاون سے اس پروگرام کو نافذ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گاووں میں پینے کے پانی کی 85فیصد سپلائی زمینی پانی سے ہوتی ہے اور ملک میں 62فیصد سینچائی بھی زمینی پانی سے ہوتی ہے۔ اس لئے زمینی پانی کا انتظام کرنا ضروری ہے۔ اس پروگرام کے تحت عوامی بیداری، پانی کے تحفظ، پانی کے کفایتی استعمال ا ور اس کے ذریعہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.