نئی دہلی، 5 ستمبر (ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ٹیچرڈے پر تمام اساتذہ اور طلبا و طالبات کو مبارک باد دی ہے۔
مسز سونیا گاندھی نے جمعرات کو جاری اپنے پیغام میں کہا’’میں ٹیچر ڈے کے موقع پر تمام اسٹوڈنٹس اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا’’ہمارے استاد قوم کے معمار ہیں، کیونکہ اساتذہ پر ہی ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل اور ایمانداری کی صحیح راہ دکھانے کی بے حد اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔ استاد ہی حب الوطنی
،سخت محنت اور لگن کی اہمیت سمجھاتے ہوئے ہماری اگلی نسل اور ملک کے مستقبل یعنی بچوں کی رہنمائی اور کردار کی تعمیر کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ استاد اپنے طالب علموں میں امید جگاتے ہیں، غور و فکر کی قندیل روشن کرتے ہیں اور سیکھنے کے تجسس کو بڑھاتے ہے۔ یہ ٹیچر ز ہی ہیں جوطالب علموں کو زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ہمت اور حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔ اساتذہ کی سخت محنت اور قومی تعمیر میں تعاون کے لئے کے لئے ہم ہمیشہ ان کے شکرگزار رہیں گے۔