واشنگٹن،4مئی (رائٹر) امریکہ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون کے مابین ہونے والے سربراہی اجلاس سے پہلے شمالی کوریا کے ذریعہ خیرسگالی کے طورپر تین امریکی قیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا لیکن اس نے اس کی تصدیق نہیں کی کہ وہ لوگ رہا ہوگئے ہیں۔
صدارتی دفتر کے
ترجمان سرا سینڈرس نے کہاکہ ہم ابھی ان لوگوں کی رہائی کے بارے میں تصدیق نہیں کرسکتے ہیں لیکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون کے مابین ہونے والے سربراہی اجلاس سے پہلے اگر شمالی کوریا تین امریکی شہریوں کو رہا کرتا ہے تو ہم اسے خیرسگالی کے اشارے کے طورپر دیکھیں گے۔
رائٹر ۔ م ع۔ 0833