حیدرآباد، 17 جون (یو این آئی) ملک کو سرسبز بنانے کے لئے رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار کے ذریعہ شروع کئے گئے گرین انڈیا چیلنج کے تحت تلنگانہ میں بھی ہریالی بڑھانے کا آغاز کیا گیا ہے۔
روحانی
گرو جگی واسودیو نے یہاں اس چیلنج کا آغاز کیا ہے۔
سدگرو شری جگی واسودیو نے اس موقع پر کہا کہ گرین انڈیا چیلنج پروگرام، جو تلنگانہ میں ہریالی کو فروغ دیتا ہے، ملک کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر کھڑا ہے۔