جموں، 26 فروری (یو این آئی) پارلیمان کے ایوان بالا یا راجیہ سبھا سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے 71 سالہ سینیئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد جمعے کو جموں پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سینکڑوں کی تعداد میں کانگریسی
کارکن ڈھول، پھول اور ترنگے لے کر غلام نبی آزاد کا استقبال کرنے کے لئے جمعے کی صبح جموں ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے۔
جوں ہی موصوف لیڈر ایئرپورٹ سے باہر آئے تو وہاں موجود کارکنوں نے ان کا ڈھول بجا کر، پھول پھینک کر اور ترنگے لہرا کر شاندار خیر مقدم کیا۔