the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گریٹ ملز۔میری لینڈ کے سینٹ میری اسکول میں فائرنگ کرنے والے 17 سالہ طالب علم کی موت ہو گئی اور دو دیگر طالب علم زخمی ہو گئے۔كنٹری شیرف ٹموتھی کیمرون نے کہا کہ واشنگٹن سے 110 کلومیٹر دور میری لینڈ کے گریٹ ملز صوبہ ہائی اسکول میں صبح آٹھ بجے (بین الاقوامی وقت کےمطابق 12 بجے) فائرنگ شروع ہوئی۔ ایک طالب علم نے ہینڈ گن کے ساتھ ایک طالب علم اور ایک اور طالبہ پر گولی چلائی۔كیمرون نے پریس کانفرنس میں کہاکہ فائرنگ میں زخمی ہونے والی 16 سالہ لڑکی کی حالت نازک ہے جبکہ اسپتال میں داخل 14 سالہ لڑکا خطرے سے باہر ہے۔

كیمرون نے کہا کہ گولی چلانے والے طالب



علم کی شناخت آسٹن واٹ رولنز کے طور پرکی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ رولنز کی موت افسر کے گولی چلانے سے ہوئی یا اس کو اپنی ہی گولی لگی۔رولنز کے ایک طالبہ کے ساتھ تعلقات کی بات سامنے آئی ہے جس کی اب تحقیقات کی جا رہی ہے۔

سینٹ میری صوبے کے اسکول میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایک بار پھر اسکولوں میں ہونے والی فائرنگ کو لے کر بحث تیز ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ امریکہ کے فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں 17 اسکولی بچوں کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد قومی سطح پر فعال اورمستحکم بندوق قوانین کے لئے مارچ بھی نکالا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.