نئی دہلی/15مارچ(ایجنسی) پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لئے گریچویٹی کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے اور زچگی کی چھٹی(میٹرنٹی لیو) کی مدت موجودہ 12 ہفتے سے بڑھانے سے متعلق گریچويٹي ادائیگی (ترمیمی) بل، 2017 آج بھاری هنگامے کے درمیان بغیر بحث کے لوک سبھا میں منظور ہو گیا۔
18px; text-align: start;">لیبر اور روزگارکے وزیر سنتوش کمار گنگوار نے ایوان میں بتایا کہ ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق مرکزی ملازمین کے لئے گریچويٹي کی زیادہ سے زیادہ حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
بل میں پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لئے بھی گریچویٹی کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔