حیدرآباد،26مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں کورونا مثبت معاملات کی تعداد میں بتدریج کمی ہوتی جارہی ہے۔
لاک ڈاون پر سختی سے عمل اور گھر گھر فیور سروے کرنے کے نتیجہ میں اس وبا کے معاملات
میں تیزی سے کمی ہورہی ہے اورروبہ صحت ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
اسپتالوں میں زیرعلاج افراد سمیت گھروں میں الگ تھلگ رہنے والے تمام افراد شیڈول کے وقت سے پہلے ہی روبہ صحت ہورہے ہیں۔