حیدرآباد،14ستمبر(ایجنسی) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے اسمبلی کو بتایا کہ حکومت،گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے سیوریج ماسٹر پلان کی مسودہ رپورٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کام کر رہی ہے۔
انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پرکہا کہ شہر میں موجودہ سیوریج سسٹم کو
مستحکم کرنے اور پیری فرل سرکلس میں نئے سیور نٹ ورک کے لئے ریاستی حکومت نے حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ مکمل جی ایچ ایم سی اور او آر آر کے حدود میں سیوریج کے جامع ماسٹر پلان تیار کرے۔
اسی کے مطابق ایم ایس شاہ ٹکنیکل کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ،ممبئی کو جامع سیوریج رپورٹ کی تیاری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔