نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) حکومت نے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ایکسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کوہوئی کابینہ کی میٹنگ میں
کپڑوں کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلومس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایچ ایچ ای سی) کو بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کارپوریشن میں 59 مستقل ملازمین اور چھ مینجمنٹ ٹرینی ہیں۔