the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد،27 جولائی (اعتماد) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج  اس بات کا اعلان کیا ہے کہ مرکز کی جانب سے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے دوسرے مرحلہ کے لئے فنڈس جاری نہ کرنے پر بھی ریاستی حکومت اپنے فنڈ سے پرانا شہر میں میٹرو ریل کے کاموں کو تکمیل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2029ء کے انتخابات تک پرانا شہر میں میٹرو سرویس کو شروع کرتے ہوئے میٹرو ٹرین میں وہ مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبرالدین اویسی کے ساتھ سفر کریں گے۔ ریاستی اسمبلی میں بجٹ پر ہوئے مباحث کے دوران کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈر جناب اکبرالدین اویسی نے اپنے خطاب میں پرانا شہر میں میٹرو ریل کے کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ایوان میں موجود چیف



منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ کے کاموں کے لئے مرکز سے فنڈس دینے کی درخواست کی تھی لیکن مرکزی حکومت نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل بی نگر تا ایرپورٹ میٹرو کے کاموں کو شروع کیا گیا ہے جو پرانا شہر کے چندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ سے گذرے گی۔ اس سے پرانا شہر کے عوام کو کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے میٹرو کے دوسرے مرحلہ کے تحت 78 کلومیٹر کے کاموں کو انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی رپورٹ بھی مرکز کو دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پرانا شہر سے ایرپورٹ تک میٹرو ریل سرویس کو ہرحال میں تعمیر کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کے میٹرو ریل کے کاموں کے لئے حصول اراضی کے کاموں کو شروع کیاگیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.