the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت سیاسی صف بند قائم کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے میں مصروف ہے اور اس کے پاس بے روزگاری، مہنگائی اور روپے کی گرتی ہوئی قیمت کے چیلنجوں سے نمٹنے کی کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے۔
کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت صرف اپنے سیاسی حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر نے میں لگی ہے اور سیاسی پولرائزیشن اور



سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کے واحد ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اس حکومت کے پاس ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی اس کے پاس ایسا کوئی ویژن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2020 سے 2021 کے درمیان ملک میں بے روزگاری کی شرح 7.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ جون میں 25 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اپریل اور جون کے درمیان تین ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 7.3 فیصد رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 7.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی سطح 8.3 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ ملک کی 70 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.