: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے مہاراشٹر میں ایک سرکاری پروگرام میں 11 لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ارادی قتل قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس سلسلے میں عوام کے سوالوں کا جواب
دیناچاہیے کانگریس کے ترجمان کنہیا کمار نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ واقعہ ایک سرکاری پروگرام میں پیش آیا، اس لیے بغیر کسی عذر اور بہانے بازی کے حکومت کو اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور اس سے متعلق سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔