: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے بدھ کو کہا کہ منی پور میں معصوم نوجوانوں کے اغوا اور قتل کی جو تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہ خوفناک ہیں اور یہ واضح ہے کہ پچھلے پانچ مہینوں میں وہاں کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں اور حکومت مجرموں کے خلاف کارروائی
کرنے سے قاصر ہے کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جن نوجوانوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہ خوفناک ہیں اور جنہوں نے یہ جرم کیا ہے ان کے خلاف جلد ازجلد سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔