: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد 8 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی ملو بھٹی وکرامار کا نے کہا ہے کہ عوامی حکومت نے سولار پاور پلانٹس کے قیام کیلئے پالیسی فیصلہ لیا ہے کیونکہ حکومت کا مقصد ریاست میں خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔
حکومت کے فیصلے کے مطابق خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعہ 1000 میگاواٹ کے سولار پاور پلانٹس قائم کئے جائیں گے۔ نائب وزیر اعلی نے آج وزراء سینتا کا اور کونڈا سر یکھا کے ساتھ ضلع وار سولار پلانٹ کے انتظامات کی پیشرفت پر ویڈیو کا نفرنس کی۔