the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی،5 مئی(یواین آئی)نوبل ایوارڈ یافتہ مشہور ماہر اقتصادیات پروفیسر ابھیجیت بینرجی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو دوران لوگوں کو نقد پیسے دینے کے بجائے عارجی راشن کارڈ بناکر ان کو کھانا دینا چاہئے اور معیشت کو پٹری پر لانے کےلئے اقتصادی پیکج کا اعلان ہونا چاہئے۔
پروفیسر بینرجی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ لمبی بات چیت میں منگل کو کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ جب پوری معیشت ٹھپ ہے تو لوگوں کو نقد پیسہ نہی دیا جانا چاہئے۔پیسہ سب سے غریب لوگوں کی جیب میں ضروری جانا چاہئے اور اس کےلئے لوگوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نچلے طبقے کی 60 فیصدی آبادی کو پیسہ دینے میں کوئی برائے نہیں ہہے لیکن اگر لوگوں کو پیسہ ملتا ہے جن کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو اس کو بے جا خرچ کریں اور اس سے مہنگائی بڑھے



گی۔
انہوں نے کہا کہ نقدی صرف ضرورت مند تک ہی پہنچنی چاہئے اس لئے یہ یقینی کیا جانا چاہئے کہ سماج میں جو سب سے غریب ہے اس کے پاس نقدی پہنچے۔انہوں نے کہا’’ہم لوگوں کو ایسے ہی نقدی نہیں دے سکتے۔جن لوگوں کے پاس جن دھن کھاتے ہیں،وہ پیسہ حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن بہت سے لوگوں کے پاس نہیں ہے اور خاص طورپر نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے جو اس فائدے سے محروم ہے اور ان کے بارے میں بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔پروفیسر بینرجی نے لوگوں کی جیب میں نقد پیسہ پہنچانے کے بجائے ان کے پیٹ تک کھانا پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا’’ضرورت مندوں کےلئے اس وقت عارضی راشن کارڈ کی ضرورت ہےاس لئے دیگر راشن کارڈ روک کر عارضی راشن کارڈ شروع کئے جائیں تاکہ ضرورت مند کو راشن ملے۔پہلے تین مہینے کےلئے اور ضرورت پڑنے پر اس کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.