: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں11نومبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس مرکزی زیر انتظام علاقے کو تسلیم نہیں کرتی لہذا سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا فیصلہ جلد از جلد لیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار نے پہلی کابینہ میٹنگ کے دوران ہی ریز و لیشن پاس کر کے یہ پیغام دیا کہ جموں و
کشمیر کے لوگ سٹیٹ ہڈ کی بھالی چاہتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے شیر کشمیر بھون میں لوگوں سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی سرکار معروض وجود میں آنے کے بعد اب جموں صوبے میں کام کاج شروع ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق لوگوں نے نیشنل کا نفرنس کو منڈیٹ دیا ہے اور ہم بھی عوام کے جذبات و احساسات پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔