: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے آج کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے معاملات اوربڑی تعداد میں ہونے والی اموات کی وجہ پیدا صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ملک تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صورتحال کا مقابلہ کرنےکے لیے پوری طرح تیار ہے
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے کووڈ وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں از خود بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحت کا بنیادی ڈھانچہ اچھا اور ضروری ادویات وآکسیجن اور دیگر سامان کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔