: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12 دسمبر ( یواین آئی ) حکومت نے کہا ہے کہ کسانوں کو ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تربیت دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے گنا، مکئی وغیرہ جیسی فصلوں کی پیداوار اور پیداواری رقبہ میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزیر مملکت شو بھا کر ند لاجے نے منگل کو لوک سبھا میں ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کو ڈرون کے ذریعہ
تربیت دے رہی ہے اور ڈرون بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں تاکہ ڈرون کی کمی نہ ہو۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں 30,000 خواتین کو ڈرون ٹریننگ دے رہی ہے۔ اس کے لیے نمو ڈرون اسکیم بنائی گئی ہے جس کے تحت یہ ٹریننگ دی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر سال گنے کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس پروگرام کے تحت نہ صرف گنے کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ گنے کی پیداوار کے رقبے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔