: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 22جولائی(ذرائع) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو آر ایس ایس کے سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی اور اس فیصلے کو ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لئے خطرہ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صدر مجلس نے حکومت کے احکامات کی ایک کاپی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ " اس دفتری میمو سے
ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سرکاری ملازمین پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔ اگر سچ ہے تو یہ ہندوستان کی سالمیت اور اتحاد کے خلاف ہے۔ آر ایس ایس پر پابندی اس لیے موجود ہے کہ اس نے اصل میں آئین، قومی پرچم اور قومی ترانے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ آر ایس ایس کا ہر رکن ایک حلف لیتا ہے جو ہندوتوا کو ملک سے اوپر رکھتا ہے۔ کوئی سرکاری ملازم اگر آر ایس ایس کا رکن ہو تو وہ قوم کا وفادار نہیں ہو سکتا۔