: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ایک زمانے میں برطانوی حکومت مجاہدین آزادی کے مطالبے کو کچلنے کے لیے تمام حدیں پار کر دیتی تھی اور آج مرکز اور ہریانہ کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کسانوں کو کچلنے کے لیے سڑکوں پر کیلیں ٹھوک کر اور دیواریں چنوا کر ظلم کی تمام حدیں پار کر
رہی ہیں عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی کنوینر اور کابینی وزیر گوپال رائے نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے ملک کو زراعت پردھان ملک کہا جاتا ہے ہندوستان کے کسان شدید گرمی، کڑی سردی اور بارش میں اپنا خون پسینہ بہا کر اناج پیدا کرتے ہیں اور گاؤں کے پٹواری سے لے کر وزیر اعظم تک سب کو کھانا کھلانے کا کام کرتے ہیں۔