نئی دہلی، 02 فروری (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اصول و ضوابط کو طاق پر رکھ کر سرمایہ داروں کو سہولیات فراہم کرتی ہے اور اس کی تازہ مثال صنعتکار کے بیٹے کی شادی کا موقع ہے جب حکومت نے جام نگر ایئر پورٹ کو بین الا قوامی درجہ دے
دیا۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جٹے رام رمیش نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ جب ان کے سرمایہ دار دوستوں کی مدد کی بات آتی ہے تو مسٹر مودی کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے لیے جام نگر ایئر پورٹ کو 10 دن کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا۔