: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) کانگریس نے آج میڈیکل داخلہ امتحان این ای ای ٹی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ سچ کو چھپانے کے لیے پورے معاملے پر لیپا پوتی کی جارہی ہے لیکن سوال 24 لاکھ بچوں کے مستقبل کا ہے، اس لیے سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں کیس کی تحقیقات کی جانی چاہئے
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت انہی اصولوں کا سہارا لے کر پورے معاملے پر لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو میڈیکل اور انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات میں گریس نمبر دینے کی بات کر کے لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔