کوزی کوڈ،18جنوری (یواین آئی )کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نےسنیچر کو کہاکہ گورنر جمہوری طریقہ سے عوام کے ذریعہ منتخب حکومت کےساتھ ملکر کام کریں ۔
کیرالہ کےگورنرعارف محمدخان اور وزیراعلی پنارائی وجین کے درمیان حکومت کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کے خلاف بغیر انکی جانکاری کے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے کے خلاف ہوئے تنازع پر
مسٹر سبل نے کہاکہ گورنر کوبھی قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوتاہے اور وہ خود قانون سے بندھے ہوئے ہیں ۔
گورنر کے ذریعہ ریاستی حکومت کی عرضی کی مخالفت کرنے پر ان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گورنر خود کو بھگوان سے اوپر سمجھتے ہیں ۔مسٹر سبل نے کہاکہ گورنر اسمبلی کے ذریعہ سی اے اے کے خلاف منظور کی گئی قرار داد کو تسلیم کرنے کے لیے پابندہیں ۔