حیدر آباد 28 جون (یو این آئی) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمبیلی سائی سوندرارا جن نے کہا ہے کہ شہر حیدر آباد کے عثمانیہ اسپتال کی حالت زار تشویشناک ہے۔ انہوں نے جسٹس فار اوجی ایچ نامی ٹویٹر اکاؤنٹ پر کئے گئے پوسٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس پر رد عمل ظاہر کیا اور
عثمانیہ اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کے
سلسلے میں ماضی میں ریاستی حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی خواہش کی۔ اسپتال میں مریضوں کو در پیش مسائل کی تصویر کے ساتھ نئی عمارت کی تعمیر کے لیے جسٹس فار اوجی ایچ نے ٹوئیٹ کیا تھا جس میں کئی افراد کو ٹیگ کیا گیا۔