حیدرآباد19 ستمبر (یو این آئی) گورنر تلنگانہ تمیلی سوندرا راجن نے عوام پر زور دیا کہ وہ یوگا کریں کہ اس سے نہ صرف جسمانی ساخت پرکشش ہوتی ہے بلکہ مثبت توانائی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اُنہوں نے راج بھون کے اسٹاف اور اُن کے ارکان
خاندان کے لئے راج بھون کے احاطہ میں سمسکرتی بھون میں یوگا کی کلاسس کا آج صبح افتتاح کیا۔
اُنہوں نے اس احساس کا اظہار کیا کہ ٹکنالوجی کی تیزتر ترقی کے سبب لوگوں نے جسمانی ورزش‘ بالخصوص یوگا اور صبح کی چہل قدمی کو نظرانداز کرنا شروع کردیا ہے۔