نئی دہلی 10 جون(ایجنسی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نر سمہن نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ دونوں تلگو ریاستوں کی سیاسی سرگرمیوں اور صورتحال سے امید شاہ کو واقف کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم نو قانون کے مختلف امور اور مسائل کے ساتھ ساتھ دونوں ریاستوں کے اہم موضوعات پر بھی اس ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔