کلکتہ 16دسمبر (یواین آئی)مغربی بنگال گورنر جگدیپ دھنکر نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران لا اینڈ آرڈر کی صورت حال سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو راج بھون مدعو کیا ہے۔
آج دوپہر بذات خود گورنر نے ٹوئیٹ
کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے تاہم یہ بڑا سوال ہے کہ کیا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گورنر کے ذریعہ مدعو کیے جانے پر راج بھون جائیں گے۔
اس سے قبل گورنر نے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو بھی طلب کیا تھا مگر اعلیٰ افسران گورنر کی طلبی پرتوجہ نہیں دی۔