نئی دہلی ، 29 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے کوروناوائرس سے متاثر اور ہیلتھ سے متعلق سیکٹر کیلئے پیر کےروزاعلان کردہ معاشی پیکیج کو ڈھکوسلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔
راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹویٹ کیا ’’وزیر خزانہ کے ’معاشی پیکیج‘ کو کوئی بھی کنبہ اپنےرہنے ،کھانے ، دوا ، بچے کی اسکول فیس پر
خرچ نہیں کرسکتا ، یہ پیکیج نہیں ،ایک اورڈھکوسلہ ہے‘‘۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے تباہ حال معیشت کو واپس ٹریک پر لانے کے لئے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پیر کو ایک اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا ، جس میں کورونا متاثرہ علاقے کے لئے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم اور صحت کے شعبے کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے سمیت دیگر کئی شعبوں کیلئے اقتصادی پیکیج اعلان کیا تھا۔