the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار کی کرسی بچانے کے لیے ملک کو نفرت اور تشدد کی طرف ڈھکیل رہی ہے اور جمہوریت کو بلڈوزر کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شری نیواس نے بلڈوزر چلائے جانے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ملک میں گاندھی کے نظریات کو کچلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن بی جے پی حکومت چاہے کتنی ہی کوشش کر لے، وہ ملک کی مضبوط جمہوریت کچھ نہیں بگاڑ سکے گی اور سچائی، عدم تشدد، اور



انصاف کو پامال کرنے کی بی جے پی کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ، سلامتی اور اعتماد کے نام پر عدم تحفظ اور بد اعتمادی پیدا کر کے نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔
یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ سب کو مل کر بی جے پی حکومت کی نفرت کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔ غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے والے چینیوں کے غیر قانونی قبضے کے بارے میں خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت جس ماڈل پر کام کر رہی ہے اس کی قیمت ملک کے عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.