the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 28 مئی (یواین آئی) مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر مہاجر مزدوروں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ، بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعرات کے روز کہا کہ اس سلسلے میں عدالتوں کا جواب طلب کرنا اطمینان بخش ہے۔
محترمہ مایاوتی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میڈیا نے جس طرح تارکین وطن مزدوروں کے درد اور تکلیف کا مظاہرہ کیا ہے ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس طرف توجہ نہیں دی ہے۔ یہ سلسلے میں عدالتوں کا جواب طلب کرنا اطمینان بخش ہے ۔
بی ایس پی رہنما نے کہا ، ’’جس طرح سے لاک ڈاؤن کے دوران پریشانیوں کو جھیلتے ہوئے گھرواپسی کےلئے مجبور مہاجر کارکنوں کی بدحالی اور راستے میں ان کی اموات ، وغیرہ کڑوے سچ میڈیا کے



توسط سے ملک اور دنیا کے سامنے ہیں ، یہ واضح ہوجاتا ہے کہ مرکزاور ریاستی حکومتوں کو ان کی بالکل بھی فکر نہیں ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ‘‘
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ آج ملک میں لاک ڈاؤن کے 65 ویں دن ، یہ کچھ راحت کی بات ہے کہ معزز عدالتوں نے کورونا وائرس کی تحقیق اور علاج ، سرکاری اسپتالوں کی بدحالی، نجی اسپتالوں کو نظرانداز کرنا اور مہاجر مزدوروں کی بڑھتی ہوئی حالت زار اوراموات کے سلسلے میں مرکزاور ریاستی حکومتوں سے سوال اور جواب شروع کردئے ہیں۔ ‘‘
قبل ازیں ، انہوں نے کہا تھا کہ مرکز اور مہاراشٹرحکومت کے مابین تنازعہ کی وجہ سے لاکھوں تارکین وطن مزدور بہت بری طرح سے دوچار ہیں ، جو انتہائی افسوسناک اور بدقسمتی کی بات ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.