سری نگر،05اگست(یو این آئی) پانچ اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی تاریخ کا دوسرا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اِس روز کئے گئے غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات 9 اگست 1953
کے اُن مذموم منصبوں کی ہی ایک کڑی تھی جن کا مقصد خصوصی پوزیشن کی صورت میں جموں وکشمیر کے عوام کو حاصل حقوق سے محروم کرنا تھا اور یہ تمام فیصلے آج غلط ثابت ہورہے ہیں جس کا ثبوت یہاں کی موجودہ بحرانی صورتحال ہے۔