حیدرآباد، 31 جنوری (ذرائع) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ریاستی حکومت بے روزگاروں کے لئے روزگار کی فراہمی سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پوری کوشش کرے
گی۔
یہاں لال بہادر اسٹیڈیم میں نئے بھرتی ہونے والے نرسنگ افسران کے لیے تقرری کے خطوط جاری کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت ایک سال کے اندر اندر دو لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کے اپنے موقف پر قائم رہے گی۔