the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
لکھنؤ:12مئی(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےمنگل کو اعلان کیا کہ ریاستی حکومت مئی ماہ کے آخر تک ریاست میں مہاتما گاندھی نیشنل روزگار گارنٹی یوجنا کے تحت تقریبا 5ملین ریاستی شہریوں کو روزگار فراہم کرے گی۔
وزیر اعلی نے یہ اعلان یہاں لوک بھون میں روزگار سیوکوں کے اکاونٹ میں 225.39 کروڑ روپئے ٹرانسفر کرنے کے لئے منعقد پروگرا م میں کیا ۔انہوں نے گرام روزگار سیوکوں سے لوگوں کو روزگار دستیاب کرانے میں اپنی ذمہ داری نبھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے آخر تک ریاست میں 50لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرناے۔ان سبھی کو روزگار دینے میں گرام روزگار سیوکوں کی ذمہ داری بڑھے گی۔
گرام روزگار سیوکوں منریگا میں کام کی مانیٹرنگ کرتے



ہیں۔نومبر 2016 سے ہی ان کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔انتظامی مد میں پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ادائیگی نہیں ہوپارہی تھی۔حکومت نے ان کے مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے ڈی بی ٹی کے ذریعہ سے ان کے بقایاجات کی ادائیگی کی ہے۔پہلے ان کا ماہانہ اعزازیہ 3630روپئے تھا جسے اب حکومت نے 6000روپئے فی ماہ کردیا ہے۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ اترپردیش میں منریگا کے تحت ملک بھر میں سب سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیا جارہا ہے۔ ابھی کے اعدادوشمار کے حساب سے تقریبا 22لاکھ لوگوں کو منریگا میں کام دیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی نے اس دوران قنوج، وارانسی اور گورکھپور کے گرام سیوکوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے گرام سیوکوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار سے جوڑیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.