the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 26 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ قومی آبادی رجسٹر (این آر پی) میں ملک میں عام رہائشیوں سے جس طرح کے سوال پوچھنے کا التزام کے بارے میں اطلاعات مل رہی ہیں اس سے صاف ہے کہ حکومت کی این آر پی کے ذریعہ قومی شہری رجسٹر (این آر سی) نافذ کرنے کا منصوبہ ہے کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے جمعرات کو یہاں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ہمیشہ این آرسی کی بات کرتے رہے ہیں ۔ این آر پی کے بارے میں وہ کبھی بھی کوئی بات نہیں کی ۔ وہ



صرف این آر سی کی ہی رٹ لگاتے رہے ہیں لیکن گذشتہ ہفتے کے آخر میں اچانک مرکزی کابینہ کے اجلاس میں این آر پی لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ این آر سی ہمیشہ بی جے پی کے ایجنڈے کا حصہ رہا ہے لیکن گزشتہ دس دنوں سے ملک بھر میں جاری احتجاج اور مظاہرہ کے پیش نظر حکومت نے اس کا طریقہ بدل دیا ہے ۔ این آر پی میں عام رہائشیوں سے جس طرح سوال پوچھنے کا التزام ہے اور ان سے جس طرح کی معلومات طلب کی جارہی ہیں اس سے واضح ہے کہ حکومت این آرپی کی اطلاع کا استعمال این آر سی میں کرنا چاہتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.