نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بنگلہ دیش کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا، لیکن مودی حکومت اندرا جی کو فراموش کرنا چاہتی ہے، اس لیے ان کی خدمات کو یاد نہیں کیا جا رہا ہے مسٹر کھڑگے نے جمعرات کو یہاں وجے چوک میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اندرا گاندھی نے بنگلہ دیش کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کر کے پاکستان کو سبق سکھایا اور اسی وجہ سے بنگلہ دیش کی حکومت مسز گاندھی کو ان کے تعاون کے لیے یاد کرتی ہے لیکن ہماری حکومت
نے بنگلہ دیش کی آزادی کی جبلی ایئر کے موقع سابق وزیراعظم کا نام تک نہیں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسز گاندھی کی ہمت کی وجہ سے پاکستان کے 95 ہزار فوجیوں کو ایک سال تک یرغمال بناکر رکھا۔ اس عظیم تاریخ کو یاد رکھنا آج کی حکومت کا فرض ہے لیکن یہ حکومت کچھ کہنے اور بولنے نہیں دیتی۔ پارلیمنٹ چل رہی ہے لیکن ایوان میں کسی کو بولنے نہیں دیا جا رہا۔ یہ وہی اندرا جی تھیں جن کے کردار کی تعریف اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اٹل وہاری باجپئی نے کی تھی جنہوں نے مسز گاندھی کو 'درگا' کا خطاب دیا تھا لیکن آج کی حکومت ان کا نام لینے سے بھی گریز کر رہی ہے۔