نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ سب سے بڑی نیشنل اسٹاک ایکسچینج-این ایس ای کو کوئی نادیدہ بابا ہمالیہ میں بیٹھ کر کہیں سے کنٹرول کر رہے ہیں اور سب سے بڑے معاشی گھپلے کو انجام دے رہے ہیں اس لیے پورے معاملے پر وائٹ پیپر جاری کرکے ملک کے عوام کو حقیقت بتائی جانی چاہیے۔
کانگریس کے ترجمان گورو بلو
نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بابا ہمالیہ میں کسی نامعلوم جگہ سے این ایس سی کو ہدایات دیتے ہیں اور سی اے او اور ڈائریکٹر اس بابا کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ انڈین سکیورٹیز اور ایکسچینج بورڈ آف انڈیا- ایس ای بی آئی(سیبی) نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔