ابوجا، 26 مارچ (رائٹر) نائیجیریا کی حکومت دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سے ایک ممکنہ جنگ بندی لاگو کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کر رہی ہے۔
نائیجیریا کے وزیر اطلاعات لائی محمد نے
آج کہا کہ جنگ کے مکمل خاتمہ کے لئے حکومت بوکو حرام سے ایک ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت کر رہی ہے۔
یہ پہلی بار ہے جب نائیجیریا میں جاری بغاوت کو ختم کرنے کے لیے حکومت بوکو حرام سے بات چیت کر رہی ہے ۔