: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 دسمبر (یواین آئی) پنشن اورپنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے یکم تا 30 نومبر 2023 تک 16 تقسیم کار بینکوں،تمام وزارتوں/ محکموں، پنشن یافتگان کے بہبود کی 50 انجمنوں، یو آئی ڈی اے آئی اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تعاون سے ڈیجیٹل
لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے ڈی ایل سی /چہرے کے تصدیق کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پنشن تقسیم کار اتھارٹیزکے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے تمام پنشن یافتگان میں بیداری پھیلانے کے مقصد سے ملک بھرکے 150 شہروں میں 602 مقامات پر ایک ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کا اہتمام کیا۔