نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ وقت پر مہنگائی سے عوام کو راحت دینے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔
حکومت پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر
گاندھی نے کہا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ ملک کے عوام روس۔ یوکرائن جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اور اب صورتحال ایسی بن گئی ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے جو کہ جلد ہی 22 فیصد سے بھی تجاوز کر جائے گی۔