احمدآباد، 10 جنوری (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے آج ایک مرتبہ پھر نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کو بند کرنے کا مشورہ دیا۔
مسٹر سوامی نے یہاں تھلتیج میں
ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے پروگرام کے دوران صحافیوں سے کہا کہ حکومت کو جے این یو کے سلسلے بڑا قدم اٹھانا چاہیے۔
اس کی صفائی کے لیے اسے کم ازکم دو سال کے لیے بند کر دینا چاہیے اور جب یہ شروع ہو تو اس کانام بدل کر سبھاش چندر بوس یونیورسٹی کر دیا جانا چاہیے۔