سنبھل:12فروری(یواین آئی) بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیٹ نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کو کسانوں کو رسوا کرنے کے رویہ کو ترک کے بات چیت کے ٹیبل پر آنا چاہے ایسی صورت میں ہی معاملے کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔
مسٹر ٹکیٹ اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے بلاری میں تین زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان متحدہ محاذ کی قیادت میں منعقد مہاپنچایت سے خطاب کررہے تھے۔مہاپنچایت میں مرادآباد، امروہہ، سنبھل،رامپور اور بدایوں اضلاع سے کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مہاپنچایت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں مسٹر ٹکیٹ نے کہا کہ اگر حکومت اپنا اڑیل رویہ چھوڑ
دے تو معاملہ حل ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ ساری چیزیں حکومت پر منحصر ہیں۔ٹکیٹ نے کہا کہ زراعت خسارے کا سودا ثابت ہورہی ہے اور حکومت کہہ رہی ہے کہ اس میں فائدہ ہے۔ ہمیں اپنا نفع نقصان پتہ ہے اس لئے حکومت زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ ترک کردے۔
بیرون ممالک کے شہریوں کے کسان تحریک حمایت پرنریش ٹکیٹ نے کہا کہ بیرون ممالک نے کہا کہ بیرون ممالک سے ہمارا کوئی واستہ نہیں ہے۔ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جو کچھ ہورہا ہے اس کی رپورٹنگ بیرون ممالک میں بھی ہورہی ہے اور اس سے سرکار کی شبیہ خراب ہورہی ہے تو اس طرح کے حالات ہی کیوں پیدا کئے جارہے ہیں۔