the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کے ساتھ ہی اب ایجنٹوں کو اذیت دینے پر اتر آئے ہیں اور ان کی حکومت نے پنجاب کے بعد اب ہریانہ کے ایجنٹوں کو بھی انکم ٹیکس نوٹس بھیج کر ڈرانا شروع کردیا ہے کانگریس مواصلات کے محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کو کہا ’’مودی جی، انکم ٹیکس، سی بی آئی، ای ڈی کے علاوہ بھی کچھ پتہ ہے آپ کو۔ پنجاب کے بعد اب ہریانہ کے ایجنٹوں کو انکم ٹیکس کو نوٹس دیکر آپ کیا دکھانا چاہتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام نوٹس دینا نہیں بلکہ عوام کو انصاف دینا ہے لیکن مودی حکومت انصاف



دینے کے بجائے نوٹس بھیج کر ایجنٹوں کو ڈرانے کا کام کررہی ہے۔ ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایجنٹ اس طرح کے نوٹس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ کسان بھی کسی دھمکی سے ڈرتا نہیں ہے لیکن مسٹر مودی کو یہ بھی سمجھنا چاہیئے کہ یہ اذیت انہیں کافی مہنگی پڑے گی۔
کانگریس ترجمان نے وزیراعظم مودی کو راست ہدف تنقید بناتے ہوئے کیا کہ ان کی قیادت والی حکومت کو اذیت دینے میں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’سوٹ بوٹ والے فقیر کی آنکھیں کب کھلیں گی۔ مودی جی آپ تاریخ کے سب سے بے رحم وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔ آپ کی حکومت کے ہاتھ کسانوں کے خون سے سَنے ہیں۔ ذرا بھی اخلاقیات باقی ہیں تو تینوں کالے قوانین واپس لیجئے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.