نئی دہلی، 8نومبر (یو این آئی) کانگریس نے اٹلی کی کمپنی اگستا ویسٹ لینڈ پر بدعنوانی کی وجہ سے عائد پابند ی کو ہٹانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر پیر کو سوالات اٹھائے اور کہاکہ کمپنی کے ساتھ کے گئے ’خفیہ معاہدہ‘ کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان پروفیسر گورو ولبھ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت نے اٹلی کی
ہندستان میں ممنوعہ کمپنی اگستا ویسٹ لینڈ کے ساتھ کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے کمپنی پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔حکومت کو اس ’خفیہ معاہدہ‘ کا انکشاف کرنا چاہے جو وزیراعظم نے اٹلی کے وزیراعظم کے ساتھ جی۔20میٹنگ کے دوران روم میں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی کی اٹلی کے وزیراعظم کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں صرف وزیر خارج ایس جے شنکر اور قومی سیکورٹی کے مشیر اجیت ڈوبھال موجود تھے۔