: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 5 فروری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا کر ہراساں اور ملک بدر کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت ہندکو اس واقعہ کے خلاف سخت اعتراض کرنا چاہئے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے
کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پہلے بھی پیش آئے تھے، جس پر کانگریس کی قیادت والی یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) حکومت نے امریکہ کو سخت جواب دیا تھا اور اس کے سفیروں کو دی جانے والی سہولیات تک روک دی تھی۔